پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 93.77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43347.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں 43300 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 93.77 پوائنٹس کااضافہ ہوا۔

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 34.51 پوائنٹس کی تیزی سے 16456.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 19.54 پوائنٹس کے اضافے سے 17694.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ تیزی آئی جو 88.25 روپے کے اضافے سے 1853.25 روپے پر بند ہوئی، انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 22 کروڑ 29 لاکھ 93 ہزار 720 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 98 کروڑ 9 لاکھ 15 ہزار 228 روپے رہا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 396 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جس کے 2 کروڑ 64 لاکھ 72 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا، دووسرے نمبر پر ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 44 لاکھ 49 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

ٹی آر جی لمیٹڈ کے 2 کروڑ 45 لاکھ حصص ، دوست اسٹیل لمیٹڈ کے ایک کروڑ 43 لاکھ اور پیس پاک لمیٹڈ 87 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں