میکسیکو میں زلزلہ، 226 افراد ہلاک

21 ستمبر 2017

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ وسطی میکسیکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 123 کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے پیوبلا کے قریب تھا۔

میکسیکو کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اب تک ملک میں زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سِول ڈیفنس ایجنسی کے سربراہ لوئس فیلیپے پوئینٹے نے کہا کہ میکسیکو کے دار الحکومت میکسیکو سٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔

انھوں نے تصدیق کی کہ میکسیکو سٹی میں 117 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کے جنوب میں واقع ریاست موریلوس میں 55 اور پیوبلا میں 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

زلزلے کے بعد میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میکسیکو کے شہریوں سے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تباہ شدہ علاقوں میں لوگوں کو ہماری ضرورت ہے لیکن پہلے زلزلے کے نتیجے میں منہدم عمارتوں تلے دبے افراد کو نکالنا زیادہ اہم ہے۔

دارالحکومت میکسیکوسٹی میں زلزلے کے بعد ہر طرف چیخ وپکار تھی—فوٹو: اے ایف پی

میکسیکو میں آنے والے زلزلے میں اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو:اے پی

میکسیکو کے زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں—فوٹو:اے پی

امدادی کارکنوں نے متاثرین کو بچانے کی بھرپور کوششیں کیں—فوٹو: اے ایف پی

امدادی کاموں میں فلاحی اداروں اور پولیس کے علاوہ فوج کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا—فوٹو: اے ایف پی

کئی شہری بے گھر ہوگئے اور زلزلے کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہوئے—فوٹو: اے پی

ریاست موریلوس میں بھی کئی گھر تباہ ہوئے—فوٹو: اے پی

موریلوز ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے—فوٹو: اے پی

امدادی کاموں میں میکسیکو کی فوج نے بھی حصہ لیا—فوٹو: اے ایف پی

رضاکاروں نے متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کیں—فوٹو: اے ایف پی

ریاست پیوبلا میں بھی نقصانات ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

دارالحکومت میکسیکو سٹی میں زلزلے کے بعد ہر طرف چیخ وپکار تھی—فوٹو: اے ایف پی

میکسیکو کے کئی افراد بے گھر ہوئے—فوٹو:اے پی