جلد بوڑھا بنا دینے والی یہ چیز آپ کے ہاتھ میں تو نہیں؟

21 ستمبر 2017
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اسمارٹ فون تو اب لگتا ہے کہ ہر ایک کے پاس موجود ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں ان ڈیوائسز کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے، مگر اس کا عادی ہونا آپ کو جلد بوڑھا بنانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز سے سورج کی طرح کی نیلی روشنی خارج ہوتی ہے جو کہ الٹرا وائلٹ شعاعوں کی طرح جلد پر اثرات مرتب کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ درحقیقت اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی روشنی سورج کی روشنی جیسی ہوتی ہے اور یہ جلد میں موجود اہم پروٹین کولیگن کو آکسی ڈیٹیو اسٹریس کے ذریعے نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : ایک عام عادت جلد بڑھاپے سے بچانے میں مددگار

اس طرح کی روشنی اسمارٹ فونز، ٹیلی ویژن، کمپیوٹر اسکرین، ٹیبلیٹس اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز سے خارج ہوتی ہے اور ان کا استعمال اب بہت زیادہ عام ہوتا جارہا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ روشنی جلد کی نچلی تہوں میں اتر جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپا، جھریاں اور جلدی رنگت میں تبدیلیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ اس سے جلدی کینسر کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ روشنی آنکھوں کے قرینے سے گزر کر اندر تک جاکر پٹھوں کی کمزوری اور موتیے کا باعث بھی بن سکتی ہے تاہم یہ خطرہ ایسے افراد میں ہوتا ہے جو ان ڈیوائسزکا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ان نقصانات سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال کا وقت محدود کیا جانا چاہئے اور یہی وجہ احتیاط ہے جو اس کے نقصانات سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں