فیس بک میں واٹس ایپ بٹن سامنے آگیا

21 ستمبر 2017
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

فیس بک نے ایک نئے واٹس ایپ بٹن کی آزمائش اپنی موبائل اپلیکشن میں شروع کی ہے۔

اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے متعدد افراد کو فیس بک ایپ پر واٹس ایپ کے لیے مختص ایک نیا بٹن نظر آنے لگا ہے اور اس سے دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن کو فیس بک ایپ سے نکلے بغیر اوپن کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر یا بٹن مینیو ایریا میں دیکھا جاسکتا ہے اور اگر آپ کی ایپ میں موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان چند صارفین میں سے ایک ہیں جنھیں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک کمنٹس میں جی آئی ایف بٹن متعارف

مگر زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ بیشتر افراد فی الحال اسے دیکھ نہیں سکیں گے۔

یہ فیچر ابھی صرف اینڈرائیڈ فونز پر ہی آزمایا جارہا ہے اور بہت جلد آئی او ایس صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ماہ ایسا ہی ایک بٹن انسٹاگرام کے لیے بھی مختلف افراد کو اپنی فیس بک ایپ پر نظر آیا تھا۔

اس طرح لگتا ہے کہ فیس بک اپنی زیرملکیت اپلیکشنز کو بتدریج اپنی مرکزی ایپ کا حصہ بنانے والی ہے جیسا میسنجر کو بھی بنایا ہے۔

فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

اس سے قبل 2015 میں بھی فیس بک نے تجرباتی طور پر واٹس ایپ سینڈ بٹن ایپ کا حصہ بنایا تھا تاکہ صارفین فوری طور پر اپنی تصاویر اور پوسٹس میسجنگ اپلیکشن کے دوستوں سے شیئر کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کا آئیکونک 'لائیک' بٹن تبدیل

مگر یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اب یہ نیا واٹس ایپ شارٹ کٹ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں