موٹاپے کو دور بھگانے کا مزیدار نسخہ

21 ستمبر 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر استاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر استاک فوٹو

کیا بڑھتے ہوئے جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانا چاہتے ہیں ؟ تو خشک میوہ جات یعنی گریاں جیسے بادام، پستے، اخروٹ اور مونگ پھلیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنالیں۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

لوما لنڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مزیدار گریاں جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ درمیانی عمر میں موٹاپے یا حد سے زیادہ جسمانی وزن کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں : گریوں کے فوائد اور پکوان

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ان گریوں کو کھانے کے شوقین ہوتے ہیں، وہ ان سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں موٹاپے میں کمی لانے میں کامیاب ہوتے ہیں بلکہ ان میں موٹاپے کا خطرہ بھی پانچ فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ یہ گریاں جسمانی توانائی میں کمی کا باعث بنتی ہیں جبکہ یہ خیال بھی غلط ہے کہ یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے زیادہ اچھا انتخاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مونگ پھلی دل کے مریضوں کیلئے مفید

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ خشک میوہ جات نہ صرف موٹاپے کو دور کرنے والی غذا ہے بلکہ یہ جسمانی توانائی، صحت کے لیے بہتر چربی، پروٹین، وٹامنز، منرلز اور دیگر کیمیکلز کے حصول کا اچھا ذریعہ بھی ہے۔

یہ گریاں اس سے پہلے بھی صحت کے لیے فائدہ مند قرار دی چکی ہیں۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق ان گریوں کو کھانا عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تنزلی خصوصاً یاداشت کے افعال کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں