پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 25 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 750 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 572 اور بلند ترین سطح 42 ہزار 921 پوائنٹس رہی۔

الیگزر سیکیورٹیز اور عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے سیاسی اور اقتصادی حالات میں غیر یقینی کی صورتحال نے سست کاروبار اور حصص کی قیمتیں گرنے کے رجحان میں اہم کردار ادا کیا۔

شیئرز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 20 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 5 ارب 45 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 167 کی قدر میں اضافہ، 170 کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمی کے لحاظ سے ٹیکنالوجی کا شعبہ سب سے کامیاب رہا جس میں 2 کروڑ 44 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں