اپردیر میں مکان میں آتشزدگی سے 6 بہن بھائی جاں بحق

24 ستمبر 2017
ڈوگدرہ میں مکان میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے — فوٹو: علی اکبر
ڈوگدرہ میں مکان میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے — فوٹو: علی اکبر

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں مکان میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں — فوٹو: علی اکبر
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں — فوٹو: علی اکبر

پولیس کے مطابق ضلع اپر دیر کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شاٹ سرکٹ کے باعث حمیش گل نامی شخس کے مکان میں آگ لگی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں مکان جل کر مکمل خاکستر ہوگیا۔

واقعے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں