شوبز انڈسٹری اور گرما گرم خبروں کا ساتھ ہمیشہ رہا ہے، اس نگری سے تعلق رکھنے والے افراد جہاں نت نئے کردار کرکے لوگوں کو سبق دینے یا تفریحی کی فراہمی کی کوشش کرتے ہیں، وہیں بعض اوقات ذہنی ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے ان کے گھر بسنے سے پہلے ہی اجڑ جاتے ہیں۔

گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید ، اداکارہ نور اور ولی حامد جبکہ اداکارہ نرگس اور پروڈیوسر زبیر شاہ تو ایک دوسرے سے راہیں پہلے ہی جدا کر چکےہیں، حالیہ دنوں میں گلوکارہ حمیرہ ارشد بھی احمد بٹ سے خلع لینے کے لیے عدالت گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وہ سلیبرٹیز جن کی طلاق نے لوگوں کو حیران کردیا

حمیرہ ارشد کا موقف رہا ہے کہ انھوں نے اپنا گھر بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن احمد بٹ کے غیرسنجیدہ رویئے نے انہیں خلع لینے پر مجبور کیا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور اس شعبے پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار اکثر اس بات کی جانب اشارہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ذہنی ہم آہنگی کی کمی کی وجہ سے اکثر ستارے نباہ نہیں کر پاتے، جبکہ ابتداء میں دونوں اطراف سے بھر پور انداز میں پسندیدگی بعد میں اتنی ہی تلخی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں