ایما اسٹون کی فلم ’بیٹل آف سیکسز‘ کا اچھا آغاز

24 ستمبر 2017
فلم کے لیے ایما اسٹون نے 15 پاؤنڈ وزن بڑھایا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کے لیے ایما اسٹون نے 15 پاؤنڈ وزن بڑھایا تھا—اسکرین شاٹ

اسپورٹس کے سچے واقعے اور کھیلوں میں صنفی تفریق کے خاتمے پر بنائی گئی ہولی وڈ فلم ’بیٹل آف سیکسز‘ نے ابتدائی 2 دن میں اچھا بزنس کرلیا۔

’بیٹل آف سیکسز‘ کو 22 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے پہلے ہی دن ساڑھے پانچ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق فلم نے ابتدائی 2 دن میں 12 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے اچھا آغاز کیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ’ستمبر‘ میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمانی والی فلموں میں شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹل آف سیکسز کے لیے ایما اسٹون نے وزن بڑھا لیا
فلم کی کہانی بیٹل آف سیکسز ٹینس میچ کے درمیان گھومتی ہے—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی بیٹل آف سیکسز ٹینس میچ کے درمیان گھومتی ہے—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ’بیٹل آف سیکسز‘ میں مرکزی کردار اداکارہ ایما اسٹون نے ادا کیا ہے، جنہوں نے کردار کے لیے 15 پاؤنڈ تک اپنا وزن بڑھایا تھا۔

فلم کی کہانی امریکا کی سابق ٹینس اسٹار چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایما واٹسن بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے لیے پرفیکٹ انتخاب

سابق ٹینس اسٹار ’بیلی جین کنگ‘ نے 1973 میں 29 برس کی عمر میں 55 سالہ ٹینس کھلاڑی بوبی رگس کے خلاف ’بیٹل آف سیکسز‘ نامی ٹینس میچ کھیلا تھا، جس میں انہوں نے شاندار فتح حاصل کی۔

’بیلی جین کنگ‘ کی ٹینس میچ ’بیٹل آف سیکسز‘ پر بنائی گئی فلم میں ایما اسٹون کے مد مقابل اسٹیو کیرل ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔

’بیٹل آف سیکسز‘ کا ہولی وڈ کی ’وکٹوریہ اینڈ عبدل’، ’اسٹرینجر‘، ’ننجانگو‘، ’فرینڈ رکیسٹ‘ اور ’کنگزمین 2‘ جیسی فلموں سے مقابلہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں