کینسر سے بچانے میں مددگار غذا

24 ستمبر 2017
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

مچھلی کھانے کا شوق کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذا آنتوں یا قولون کے کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں : کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں

تحقیق میں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز کی سطح کا قولون کے کینسر کے شکار افراد میں جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ جسمانی نظام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار اس جان لیوا مرض سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں ۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز مچھلی میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور محققین کے مطابق اس کا استعمال آنتوں کے کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مچھلی شفا اور طاقت سے بھرپور غذا

اس کے علاوہ یہ جز کنولا آئل، انڈوں، سویا بین، اخروٹ اور دودھ یا اس سے بنی مصنوعات میں بھی پایا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسمانی سوجن کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے امراض قلب یا کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا استعمال چوہوں میں مثانے کے کینسر کی رسولی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا تھا۔

خیال رہے کہ آج کے نوجوانوں میں قولون یا آنتوں کے کینسر کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی علامات میں فضلے میں خون آنا اور دیگر ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں