’گول مال اگین‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2017
تبو کو باس کی طرح ایکشن میں دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
تبو کو باس کی طرح ایکشن میں دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

اجے دیوگن اور ان کی ٹیم کی آنے والی کامیڈین فلم ’گول مال اگین‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز کردیا گیا۔

برجیش شندھیلا اور ادیتی سنگھ شرما کی آواز میں جاری کیے گئےگانے کی موسیقی تھامن ایس نے ترتیب دی ہے، جب کہ اس کے بول کمار نے لکھے ہیں۔

ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے گئے اس گانے سے قبل ’گول مال اگین‘ کا پہلا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

ٹائٹل گانے میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو دکھایا گیا ہے، جن میں اجے دیوگن اور پرینیتی چوپڑا کو کاروں پر ایکشن میں دکھایا گیا ہے، جب کہ تبو کو کسی باس کی طرح دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گول مال اگین‘ کا ٹریلر ریلیز

گانے میں فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی کاروں اور سائیکل پر ایکشن دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’گول مال نمستے‘ کے بول سے ریلیز کیے گئے گانے کو حیدرآباد دکھن کے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا۔

’گول مال اگین‘ کو آئندہ ماہ 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا، یہ فلم سیریز کی چوتھی فلم ہے۔

گول مال سیریز کی چاروں فلموں میں اجے دیوگن، ارشد وارثی اور توشار کپور شامل رہے ہیں، تاہم ہر فلم میں اداکاراؤں کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پرینیتی 'گول مال اگین‘ اور تبو

گول مال 2 اور گول مال تھری میں مسلسل کرینا کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا، جب کہ اس بار فلم میں پرینیتی چوپڑا اور تبو کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

گول مال سیریز کی پہلی فلم 2006 ، دوسری 2008، تیسری 2010 میں ریلیز کی گئیں جبکہ چوتھی فلم 20 اکتوبر 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔

سیریز کی پہلی تینوں فلموں نے باکس آفیس پر اچھا بزنس کیا تھا، اور یہ سیریز اب تک کی بولی وڈ کی ساتویں بڑی فلم سیریز ہے۔

ہدایت کار روہت شیٹھی کی اس فلم کا اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے، جب کہ اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں