اس خاتون کی اصل عمر نے پاسپورٹ حکام کو چکرا دیا

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2017
— فوٹو بشکریہ نتالی ڈزنکیو  انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ نتالی ڈزنکیو انسٹاگرام پیج

کیا آپ اوپر تصویر دیکھ کر اس خاتون کی صحیح عمر کا اندازہ کرسکتے ہیں؟ کم از کم اس سوال نے ترک پاسپورٹ حکام کو ضرور چکرا کر رکھ دیا۔

جی ہاں اس یوکرائنی خاتون کو ترکی میں اس لیے روک دیا گیا کیونکہ حکام کو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ پاسپورٹ پر جو عمر درج ہے وہ درست ہے۔

مزید پڑھیں : اس خاتون کی اصل عمر نے سب کو چکرا دیا

41 سالہ نتالی ڈزنکیو ایک گلوکارہ ہیں اور ترکی میں تعطیلات منا کر وہ اپنے وطن واپس لوٹ رہی تھیں۔

A post shared by Lama (@nataliadzenkiv) on

تاہم انہیں پاسپورٹ حکام نے ان کے سفری دستاویزات پر درج عمر دیکھ کر انہیں روک کر حراست میں لے لیا، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس خاتون کی اصل عمر 21 سال ہے۔

خاتون کے مطابق ' جب مجھے اپنی گرفتاری کی وجہ کا عم ہوا تو قہقہے لگانے لگی کیونکہ وہ پاسپورٹ پر میری عمر تھی'۔

A post shared by Lama (@nataliadzenkiv) on

ترک حکام کا خیال تھا کہ وہ کسی اور خاتون کا پاسپورٹ استعمال کررہی ہیں اور اسی لیے انہیں حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اس خاتون کی اصل عمر بتاسکتے ہیں؟

نتالی کے مطابق 'اپنی اصل عمر سے کم نظر آنے پر اکثر میری تعریف کی جاتی ہے مگر میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ میری گرفتاری کی وجہ بھی بن سکتا ہے'۔

A post shared by Lama (@nataliadzenkiv) on

تاہم اس یوکرائنی خاتون کو لوگوں کی شناخت کے بعد چھوڑ دیا گیا اور وہاں موجود لوگوں نے ان کے آٹوگراف بھی لیے۔

تبصرے (0) بند ہیں