عراق سے آزادی، کردستان کے حق میں 93 فیصد ووٹ

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2017
کردستان کی آزادی کے لیے بغداد کے زیرکنٹرول متنازع علاقوں میں بھی ریفرنڈم ہوا—فوٹو: اےپی
کردستان کی آزادی کے لیے بغداد کے زیرکنٹرول متنازع علاقوں میں بھی ریفرنڈم ہوا—فوٹو: اےپی

کردستان کی عراق سے آزادی کے لیے منعقدہ ریفرنڈم میں عوام نے 93 فیصد ووٹ دے کر منظوری دے دی ہے جبکہ عراق کے وزیراعظم نے فورس کے استعمال کے بغیر ملک کو متحد رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کرد خطے کے الیکشن کمیشن ہندرین محمد نے آزادی کے لیے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ میں 72 فی صد عوام نے حصہ لیا اور 92.73 فیصد نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔

عراق سے آزادی کے لیے ووٹنگ کا عمل خودمختارکرستان کے تین صوبوں سمیت بغداد کے زیرکنٹرول چند متنازع علاقوں میں جاری رہا۔

ہندرین محمد کا متنازع علاقوں میں ووٹنگ کے تناسب کا ذکر کیے بغیر کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور کردستان کے محکمہ انصاف سے منظوری کے بعد ان نتائج کو حتمی تصور کیاجائے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بات کرتے ہوئے ہندرین محمد نے کہا کہ جو نتائج جاری کیے گئے ہیں وہ مقامی انتظامیہ کی مشاورت کے بغیر جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق اور ہمسایہ ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کی مخالفت کے باوجود کردستان کی آزادی کی راہ ہموار ہوگئی ہے لیکن عراق کے ساتھ کشیدگی میں پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے۔

کردستان کے خودمختار علاقوں اور عراق میں کشیدگی کے باعث کرد علاقوں کے لیے اندرونی اور بیرونی پروازیں بھی معطل کی جاچکی ہیں۔

عراقی پارلیمان نے وزیراعظم حیدر العبادی کو تیل کی دولت سے مالامال شہر کرکوک سمیت متنازع علاقوں میں فوجی کارروائی کے اختیارات دے دیے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے وہ 'عراقی شہریوں کے درمیان جنگ' نہیں چاہتے۔

اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس میں انھوں نے کہا کہ 'کرد علاقوں میں آئین کے ذریعے وفاق کی عملداری پر زور دیا'۔

عراقی پارلیمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کردوں کی جانب سے ریفرنڈم کے نتائج کو منسوخ کرنے تک مذاکرات کو معطل کیے جائیں۔

اپنے مطالبے میں اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں شامل افراد اور کردستان کے صدر مسعود بارزانی کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

عراقی صدر نے کردستان سے خطے میں موجود ائرپورٹس کا کنٹرول دو روز میں وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پروازوں پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔

عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بین الاقوامی فضائی کپمنیوں کو کردستان کے دارالحکومت اربیل اور دوسرے بڑے شہر سلیمانیہ کے لیے پروازیں معطل کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

liaquat Ali Sep 28, 2017 11:29pm
But i like down news