مچھلی تو ایسی غذا ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے، اب چاہے تل کر کھائیں یا سالن یا کسی اور شکل میں۔

مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

مگر جب پکانے کے لیے مچھلی خریدی جائے تو آپ کو کیسے علم ہوگا کہ وہ کھانے کے لیے بہتر اور تازہ ہے؟

آسان الفاظ میں کھانے کے لیے اچھی مچھلی کو کیسے اپنے سامنے ڈھیر سے منتخب کیا جائے ؟

تو یہ اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔

مزید پڑھیں : چکن کے خراب گوشت کو پہچاننے میں مددگار علامات

سب سے پہلے تو بو کو چیک کرنا چاہئے، اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی بلکہ کلین لگتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے تو یہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی تازہ نہیں۔

اگر بو سے پہچاننا مشکل ہورہا ہے تو آنکھوں کو دیکھیں، تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے۔

اسی طرح مچھلی کی جلد کو دیکھیں، مچھلی جتنی تازہ ہوگی، جلد اتنی ہی چمکدار ہوگی، اگر وہ مدھم ہو تو اسے باسی سمجھا جاسکتا ہے۔

مچھلی کو چھو کر دیکھیں، گوشت اچھا اور سخت ہوگا، اگر وہ نرم یا پلپلا ہو تو مچھلی تازہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : چکن پکانے سے پہلے یہ غلطی تو نہیں کرتے؟

اس کے گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئے، مچھلی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں