سوہا علی خان نے بیٹی کا نام رکھ لیا، تصویر نہیں دکھائی

01 اکتوبر 2017
جوڑے نے 2015 میں شادی کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
جوڑے نے 2015 میں شادی کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی اداکارہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو کے ہاں گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی پیدا ہونے کے تین بعد جوڑے نے بیٹی پر نام تو رکھ لیا، تاہم بیٹی کی تصویر شیئر نہیں کی۔

اداکار کنال کھیمو نے ٹوئیٹ کی کہ انہوں نے بیٹی کا نام’ انایا نومی کھیمو‘ رکھا ہے۔

کنال کھیمو نے اپنی ٹوئیٹ میں بیٹی کی بہتر صحت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکار کی جانب سے اپنے مداحوں کو بیٹی کے نام سے باخبر رکھنے کے لیے کی جانے والی ٹوئیٹ پر کئی مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔

وشال نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کنال کھیمو کی بیٹٰی پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا گیا کہ آپ نے بیٹی کا نام ہندو رکھنے کے لیے نو بال کرائی۔

بلکرت سنگھ کے ٹوئٹر ہینڈل سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ بیٹی کا نام مسلم ہے؟

رانی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لکھا گیا کہ نام کو پکارنے سے بھی ہندو نام نہیں لگتا، افسوس۔

مزید پڑھیں: سوہا علی خان اور کنال کیمو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تاہم ذیادہ تر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی، کئی مداحوں نے مکسچر نام پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

مداحوں کو انتظار تھا کہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کریں گے، تاہم مداحوں کو مایوسی ہوئی۔

خیال رہے کہ کنال کھیمو اور سوہا علی خان نے 2015 میں شادی کی تھی۔

کنال کھیمو کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے، جب کہ سوہا علی خان بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن ہیں۔

کنال کھیمو گول مال اگین، گو گوا گو اور رنگ دے بسنتی سمیت متعدد کامیڈی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں