گوگل نے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز پکسل 2 اور پکسل ٹو ایکس ایل متعارف کرا دیئے ہیں۔

ایک ایونٹ کے دوران گوگل کی جانب سے یہ فونز پیش کیے گئے جن میں سے پکسل ٹو کا ڈسپلے 5 انچ جبکہ پکسل ٹو ایکس ایل 6 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔

تاہم ان فونز کا بڑا فیچر ان کی اسکرین کا سائز نہیں بلکہ کیمرہ اور اسکیویز ہے۔

گوگل نے اس فون سے ہیڈ فون جیک کو نکال دیا ہے جبکہ آل آن ڈسپلے دیا گیا ہے۔

گوگل کے یہ فونز آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور کمپنی کے بقول یہ ڈیوائسز صارفین کی زندگیوں میں آسانی لانے کا باعث بنے گی۔

ایچ ٹی سی یو الیون جیسے اسکیویز فیچر کے ذریعے آپ بیزل کو مٹھی میں بھینچ کر گوگل اسسٹنٹ کو حرکت میں لاسکتے ہیں اور پھر اسکرین کو چھوئے بغیر متعدد کام کرسکتے ہیں، جیسے سیلفی لینا، کوئی ایپ کھولنا، واٹس ایپ میسج بھیجنا یا ددیگر۔

گزشتہ سال گوگل نے پہلے پکسل فون کو متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے بہتر اسمارٹ فون کیمرہ ابھی کسی فون میں دستیاب نہیں اور اب یہی بات پکسل ٹو سیریز کے لیے بھی کہی گئی ہے بلکہ کمپنی کے مطابق یہ کیمرہ گزشتہ سال کے ماڈل سے بھی بہت زیادہ بہتر ہے۔

اس کے بیک پر بارہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے جس میں گوگل کی کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی اسمارٹ ٹیکنالوجی بھی ی گئی ہے۔

ان فونز کے کیمروں اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مشتمل ایموجیز کے ساتھ ساتھ ڈی ایس ایل آر کیمرے جیسی تصاویر کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل کے نئے پکسل فونز کی رونمائی 4 اکتوبر کو

گوگل کے مطابق دیگر کمپنیوں کے فونز جو کام پورٹریٹ موڈ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ سے کرتے ہیں، وہ پکسل ٹو سیریز میں صرف ایک کیمرہ کرے گا جس کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کا رزلٹ لوگوں کو دنگ کردے گا۔

اس فون میں موشن فوٹوز کے نام سے بھی ایک فیچر دیا گیا ہے جو کہ تین سیکنڈ کی ویڈیو کو اینیمیٹڈ تصاویر میں بدل دیتا ہے۔

اس فون میں گوگل کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کے لیے لامحدود اسٹوریج گوگل فوٹوز کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔

یہ نیا فون اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہے جس میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو اپنی اصل شکل میں دستیاب ہوگا۔

اس فون کی میں 3520 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ گوگل پکسل ٹو تین رنگوں اور پکسل ٹو ایکس ایل دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل 4 اکتوبرکو کیا متعارف کرانے جا رہا ہے؟

گوگل پکسل ٹو کی قیمت 649 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گوگل پکسل ٹو ایکس ایل (لگ بھگ 90 ہزار روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے پری آرڈرز آج سے بک کرائے جاسکتے ہیں تاہم صارفین کے ہاتھ میں کب تک ہوگا یہ نہیں بتایا گیا۔

ویسے پری آرڈر کرانے پر 49 ڈالرز کا نیا گوگل ہوم منی مفت دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں