کراچی میں شاندار ایئر شو

05 اکتوبر 2017

پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات اور دوستی کو 70 سال مکمل ہونے پر ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شاندار ایئر شو کا اہتمام کیا گیا۔

ایئر شو میں جہاں پاکستان کے معروف ’جے ایف 17 تھنڈر‘ طیاروں نے کرتب دکھائے، وہیں برٹش رائل ایئرفورس کے ’ریڈ اروز‘ نے بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

باہمی تعلقات اور دوستی کے 70 سالہ جشن منانے کے لیے منعقد کی گئی اس ایئر شو کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، پاک فضائیہ کے عہدیداروں اور برطانوی سفارتکاروں سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس ایئر شو کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شہری ساحل سمندر پر امڈ آئے، جب کہ ایئر شو کو ٹیلی وژن پر بھی براہ راست دکھایا گیا۔

—فوٓٹو: ڈان وائٹ اسٹار
—فوٓٹو: ڈان وائٹ اسٹار
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٓٹو: ڈان وائٹ اسٹار
—فوٓٹو: ڈان وائٹ اسٹار
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی پی
—فوٹو: اے پی پی
—فوٹو: اے پی پی
—فوٹو: اے پی پی
—فوٓٹو: ڈان وائٹ اسٹار
—فوٓٹو: ڈان وائٹ اسٹار