سیف علی خان کی ’شیف‘ باکس آفس پر تاثر جمانے میں ناکام

06 اکتوبر 2017
سیف علی خان کی فلم ’شیف‘ 2014 کی ہولی وڈ فلم کا ریمیک ہے —۔
سیف علی خان کی فلم ’شیف‘ 2014 کی ہولی وڈ فلم کا ریمیک ہے —۔

بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی نئی فلم ’شیف‘ میں ایک باورچی کا کردار ادا کیا، یہ فلم آج سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تاہم اب تک ہندوستانی باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہے۔

ایک وقت ایسا تھا جب سیف علی خان نے کئی بہترین فلموں کے ساتھ باکس آفس پر راج کیا، تاہم کئی سالوں سے ان کی فلمیں یا تو فلاپ ہورہی ہیں یا پھر انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

اس سال کے آغاز میں سیف علی خان کی ایک اور فلم ’رنگون‘ ریلیز ہوئی، تاہم یہ باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہی۔

اور اب فلم ’شیف‘ بھی اب تک باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھارہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کے پہلے روز سینما گھروں میں صرف 10 فیصد لوگوں کا ہجوم اس فلم کو دیکھنے پہنچا جو کسی بھی فلم کو ہٹ بنانے کے بہت کم ہے۔

فلم میں سیف نے باورچی کا کردار ادا کیا —۔
فلم میں سیف نے باورچی کا کردار ادا کیا —۔

فلم کو تجزیہ کاروں کا اچھا ردعمل موصول ہورہا ہے، اور اگر ہوسکتا ہے کہ بہتر ریویوز کے باعث آنے والے دنوں میں یہ فلم تیزی سے آگے بڑھے۔

اس وقت باکس آفس پر گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو ریلیز ہوئی ورون دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ کا راج ہے، جو بہت جلد 100 کروڑ ہندوستانی روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان ’دل چاہتا ہے‘، ’اوم کارا‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’ہم تم‘، ’سلام نمستے‘ اور ’لو آج کل‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

فلم جڑواں 2 —۔
فلم جڑواں 2 —۔

اور امید ہے کہ ان کی فلم ’چیف‘ کو ملنے والے مثبت ریویوز کی وجہ سے یہ بھی ان کی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوجائے۔

فلم ’شیف‘ 2014 میں ریلیز ہوئی امریکی فلم ’شیف‘ کا ریمیک ہے، اس فلم میں سیف علی خان کو ریسٹورانٹ میں موجود ایک شخص کو مارنے کے باعث نوکری سے فارغ کردیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اور سابقہ اہلیہ کے ساتھ وقت گزارتے اور اپنا کھانے بیچنے کا ایک نیا انداز ڈھونڈتے ہیں۔

فلم کی ہدایات راجا کرشنا مینن نے دی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں