نئے آئی فون سے سام سنگ کو بھی اربوں ڈالرز کی آمدنی

08 اکتوبر 2017
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ سام سنگ
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں ایپل کا آئی فون ایکس (10) گزشتہ ماہ متعارف کرایا گیا اور نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاہم جنوبی کورین کمپنی اپنے حریف کے اس فلیگ شپ فون سے گلیکسی نوٹ ایس سے بھی زیادہ کمانے میں کامیاب رہے گی۔

مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

جی ہاں واقعی ایپل کے اس نئے فون سے سام سنگ بھی اربوں ڈالرز کمائے گی۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر آئی فون ایکس کی فروخت سے سام سنگ کو 110 ڈالرز کی آمدنی ہوگی اور مجموعی طور پر یہ اتنی زیادہ ہوگی جو کہ اس کے اپنے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس ایٹ سے بھی زیادہ ہوگی۔

تاہم یہ واضح رہے کہ یہ آمدنی سام سنگ کے موبائل ڈویژن کی بجائے سام سنگ گروپ کے پاس جائے گی کیونکہ وہ او ایل ای ڈی ڈسپلے کی مد میں یہ پیسے کمائے گی۔

اس وقت یہ واحد کمپنی ہے جو ایپل کی ضروریات کے مطابق ڈسپلے تیار کررہی ہے اور اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایل کو اپنے آئی فون ایکس کو تیار کرنے کے لیے سام سنگ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا ایپل کے لیے بڑا 'تحفہ'

اگر تجزیہ کاروں کے تخمینے کو درست مانا جائے تو آئی فون ایکس کے ذریعے سام سنگ اپنی حریف کمپنی سے چار ارب ڈالرز (چار کھرب پاکستانی روپے سے زائد) اپنی او ایل ای ڈی ڈسپلے کو فروخت کرکے کمالے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ دونوں اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور ایک دوسرے کو ہرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

مگر ایسی صورتحال میں اس طرح کا تعلق واقعی حیران کن ہے جس کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Oct 09, 2017 09:59am
this is the power of innovation where your rival have to give you business to stay in business.