ہریتھک نے آخرکار طلاق پر خاموشی توڑ دی

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

طلاق کے 3 سال بعد آخر کار ہریتھک روشن نے اس حوالے سے خاموشی کو توڑ دی ہے۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں بولی وڈ اسٹار نے کہا کہ ان کی طلاق کی وجہ کنگنا رناوٹ سے تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ' طلاق کی وجہ بے وفائی نہیں تھی، سوزان اس حوالے سے کافی منہ پھٹ ہیں، ایسا ہوتا تو وہ ضرور بولتیں'۔

مزید پڑھیں : ’کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی‘

انہوں نے مزید کہا ' جب کسی جوڑے کی علیحدگی ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ مرد کی بے وفائی ہو، یہ تنگ نظر افراد کا خیال ہی ہوسکتا ہے'۔

ان کے بقول ' میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن کی وج ہسے لوگ اپنی راہیں الگ کرلیتے ہیں، جن میں سے ایک بے وفائی بھی ہے مگر عام لوگ سوچتے ہیں، وہ تو ایک سپراسٹار ہے تو اس نے لازمی طور پر کچھ نہ کچھ غلط کیا ہوگا اور بیوی نے اسے پکڑ لیا ہوگا'۔

ہریتھک روشن نے کہا ' مگر ایسا ہمارے معاملے میں نہیں، ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، جو وجہ ہماری علیحدگی کا باعث بنی ہوسکتا ہے کہ وہ متاثر کردینے والی ہو، آپ کو اس بارے میں کیا علم ہے؟'

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کے بیان پر ہریتھک کا کرارا جواب

اس سے قبل گزشتہ سال سوزان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا ' ہم اپنی زندگیوں میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے تھے جہاں میں نے فیصلہ کیا کہ اب بہتر یہی ہوگا کہ ہم ساتھ نہ رہیں، کسی غلط رشتے کے بارے میں احساس کرلینا بھی اہم ہوتا ہے'۔

انہوں نے بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ اور ہریتھک قریبی دوست ہیں اور اکثر بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن اب وہ ساتھ گھومتے نہیں۔

خیال رہے کہ ہریتھک اور سوزان کی شادی سن 2000 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق 2014 میں ہوئی، اس سابق جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں