دنیا کے بیشتر ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس تک رسائی سے ہزارون صارفین محروم ہوئے جبکہ متعدد جگہوں پر یہ اوپن تو ہوئی مگر ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا۔

پاکستان میں بھی یہ مسئلہ متعدد صارفین کو پیش آیا اور ایک سے دو گھنٹے تک سروس میں تعطل کا سامنا رہا۔

فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی حالانکہ یہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ تھی۔

اس سے قبل اگست میں بھی کئی بار فیس بک کی سروس میں خرابی آئی تھی اور وہ کافی دیر تک ڈاﺅن رہی۔

ویب سائٹس کی آن لائن سروس میں خرابی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر سے صارفین نے فیس بک کی سروس کے حوالے سے رپورٹ کیا۔

کچھ صارفین کے لیے فیس بک پر مکمل بلیک آﺅٹ رہا یعنی سائٹ لوڈ نہیں ہوئی، یا وہ اپنے اکاﺅنٹس میں لاگ ان نہیں ہوسکے۔

کچھ کے پاس سائٹ مینٹینیس کا میسج آتا رہا جبکہ کچھ لاگ ان تو ہوگئے مگر فیس بک پر کچھ اپ لوڈ کرنے یا پیجز اوپن کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

فیس بک کی بندش کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر صارفین نے اس کا تذکرہ شروع کردیا اور اپنی مشکلات کا ذکر کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔

دو سال قبل 2015 میں دونوں سوشل ویب سائٹس کی سروس دنیا بھر میں پورے ایک گھنٹے تک معطل رہی تھی۔

جنوری 2015 میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ایک گھنٹے معطل ہونے پردنیا بھر میں لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوئے تھے۔

اس سے قبل ستمبر 2014 میں بھی فیس بک کی سروس 2 بار معطل ہوئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں