کیا آپ کو یاد ہے کچھ سال قبل سوشل میڈیا پر ایک لباس کی تصویر نے سب کو کافی پریشان کردیا تھا، ہر کوئی یہی سوال کررہا تھا کہ اس لباس کا رنگ کیا ہے؟

کسی کو وہ لباس نیلا اور سیاہ نظر آتا تو کوئی اسے سفید اور سنہرے رنگ کا بتارہا تھا۔

اور اب اس لباس کی پھیلی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جوتے کی تصویر نے سب کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟

کسی کو یہ جوتے گرے اور نیلے دکھتے جبکہ کوئی انہیں گلابی اور سفید بتارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ/ فیس بک
فوٹو بشکریہ/ فیس بک

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیکول نامی فیس بک صارف نے اپنی دوست کے جوتوں کی تصویر سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کی اور لوگوں سے سوال کیا کہ انہیں یہ جوتے کس رنگ کے نظر آرہے ہیں؟

انٹرنیٹ کی دنیا تقسیم ہو چکی ہے اور ہر ٹیم سمجھ رہی ہے کہ وہ ہی صحیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس جیکٹ کا رنگ کیا ہے؟

آپ کو یہ جوتے کس رنگ کے نظر آرہے ہیں؟ یہاں کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں