ناشتے میں یہ مشروب پینا دن بھر چربی گھلائے

13 اکتوبر 2017
یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

بڑھتا جسمانی وزن کسے اچھا لگ سکتا ہے اور موٹاپے میں کمی کے لیے ناشتے کو دن کی سب سے بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ناشتے میں ایک مشروب پینا دن بھر چربی گھلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟

جی ہاں واقعی صبح ناشتے میں چینی اور دودھ یا کریم سے بنی کافی یا چائے کو چھوڑ کر اگر آپ بغیر دودھ کی چائے کو پینا عادت بنالیں تو بہت جلد اپنے بڑھتے جسمانی وزن اور توند پر قابو پاسکتے ہیں۔

یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ سیاہ چائے معدے میں صحت مند بیکٹریا کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کو بھی بہتر بناتی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ سیاہ چائے پینے سے معدے میں ایسا عمل شروع ہوتا ہے جو صحت میں بہتری اور جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں

اس چائے میں پائے جانے والے پولی فینولز ایسے بیکٹریا کی تعداد کو بڑھاتے ہیں جو کہ جسم کے میٹابولزم ریٹ کو تیز کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس جیسے خاموش قاتل سے بچنے کے لیے روزانہ تین سے چار کپ چائے پینا اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کردیتا ہے، جبکہ ایک کپ چائے بھی اس بیماری سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

یہی فائدہ کافی پینے سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے تاہم پاکستان میں اس گرم مشروب کو پسند کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پونے کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں یعنی ہر چار میں سے ایک شخص اس مرض میں مبتلا ہیں اور لاکھوں افراد ایسے بھی ہیں، جن میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

fool n stupıd man Oct 13, 2017 08:51am
here in the middle east and eastern europe every one drinks tea without milk but u can ount many (+65%) fat people among them
Tipu Oct 14, 2017 02:09am
Sirf khana kuch kam karain aur ek ghanta teez walk daily. Weight do say teen month may 15 say 20 kgs kaam ho jae ga