Dawnnews Television Logo

برائڈل فیشن ویک کا دوسرا روز: خوبصورت عروسی جوڑوں کی دھوم

اس دن ڈیزائنر ثنا سفیناز، میشا لاکھانی، ماہ گل اور ثانیہ مسکتیا نے اپنی اپنی کلیکشن سے شائقین کو محظوظ کیا۔
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2017 05:04pm

پاکستان فیشن ڈزائنر کونسل (پی ایف ڈی سی) کے پیرس لوریل برائڈل فیشن ویک 2017 (پی ایل بی ڈبلیو) کا لاہور میں دوسرا روز شاندار انداز میں گزرا۔

اس دوران فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز نے اپنے شاندار ملبوسات ریمپ پر پیش کیے جنہیں زیب تن کیے ادکارائیں اور ماڈلز نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اس دن ڈیزائنر ثنا سفیناز، میشا لاکھانی، ماہ گل اور ثانیہ مسکتیا نے اپنی اپنی کلیکشن سے شائقین کو محظوظ کیا۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ چند ماہ قبل فیشن پاکستان ویک بھی کراچی میں منعقد ہوا تھا، جس میں ڈیزائنرز نے اپنے اپنے جوڑوں کی نمائش کی۔

اس دوران ثنا سفیناز کے ملبوسات نے لوگوں کو خوب متاثر کیا تھا، لیکن لاہور میں ہوئے اس فیشن شو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ ثنا سفیناز کی کلیکشن ان کی گزشتہ پیش کی گئی کلیکشن سے کافی ملتی جھلتی ہے۔

ثنا سفیناز

میشا لاکھانی

ماہ گل

ثانیہ مسکتیا

تمام تصاویر بشکریہ: فیصل فاروقی اور اس کی ٹیم ڈریگن فلائے۔