کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے ایپلٹ بینچ نے القاعدہ جنگجو کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

انوارالحق پر 2006 میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے دوران ایک امریکی سفارت کار اور دیگر 3 افراد کی ہلاکت کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی، ملزم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مبینہ خود کش بمبار کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی تھی جس نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی تھی۔

سزائے موت کو تبدیل کرنے والے ایپلٹ بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کے لیے پیش کیے جانے والے شواہد میں تضاد ہے۔


یہ رپورٹ 18 اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں