پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ لگ بھگ گزشتہ روز کی سطح پر بند ہوا۔

انڈیکس میں کاروباری سیشن کے اختتام سے کچھ وقت پہلے تک منفی رجحان دیکھا گیا، تاہم 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 733 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 40 ہزار 224 جبکہ بلند ترین سطح 40 ہزار 872 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 6 ارب 20 کروڑ مالیت کے 13 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

بدھ کے روز 366 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے سے 147 کی قدر میں اضافہ، 202 کی قدر میں کمی اور 17 کی قدر میں استحکام رہا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کیمیکل سیکٹر نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں