ہم میں سے بیشتر افراد کسی بھی میوزیم میں جائیں (اگر غلطی سے چلے جائیں) تو وہاں بیزار ہی ہوتے ہیں مگر اس میں فرانس سے تعلق رکھنے والے یہ فوٹوگرافر نہیں۔

اسٹیفن دریشکن نامی یہ فوٹوگرافر اس طرح کی جگہوں پر بھی تفریح کا ذریعہ ڈھونڈ نکالتے ہیں اور اپنے آرٹ پراجیکٹس پر کام کرتے ہیں۔

ان میں سے ایک پراجیکٹ فن مصوری کے نمونے سے ملتے جلتے لوگ ہیں اور اس کے لیے انہیں بہت زیادہ صبر کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں : مختلف ممالک میں خوبصورتی کا دلچسپ معیار

یہ پیرس، ویانا اور برلن کے مختلف میوزیم میں جاکر ایسے لوگوں کا انتظار کرتے ہیں جو کسی فن کے نمونے سے ملتے ہوں اور اس کی تصویر وہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کردیتے ہیں۔

مزاح اور انفرادیت سے بھرپور تصاویر لوگوں اور آرٹ ورک کے درمیان عجیب مطابقت پیدا کرتی ہیں۔

عام طور پر وہ کپڑے کسی تصویر سے میچ کرتے ہیں مگر کئی بار بالوں کے اندر، رنگ یا داڑھی پر بھی منتخب کرلیتے ہیں۔

نیچے آپ ان کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ کو ضرور پسند آئیں گی۔

یہ بھی دیکھیں : سنجیدہ چہروں پر مسکراہٹ کیسی لگتی ہے؟

تصاویر بشکریہ stefandraschan.com

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

تبصرے (0) بند ہیں