نیند کے دوران جسمانی چربی گھلانا چاہتے ہیں؟

20 اکتوبر 2017
جی ہاں یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
جی ہاں یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

جلدی سے بتائیں کہ موٹاپے اور توند سے نجات کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ اگر آپ کا جواب ہے بہتر غذا اور ورزش، تو آپ ٹھیک ہے مگر چربی گھلانے کا سب سے موثر طریقہ تو کچھ اور ہی ہے اور وہ آپ ہر روز کرتے ہیں، درحقیقت اضافی وزن سے نجات تو آپ نیند میں حاصل کرسکتے ہیں۔

جی ہاں یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

ریوٹگرز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بیشتر افراد جسمانی وزن میں کمی کی کوشش کے دوران جو ایک بڑی غلطی کرتے ہیں، وہ مناسب نیند نہ لینا ہے۔

مزید پڑھیں : جسمانی وزن صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران جسم ہارمونز کا اخراج کرکے اپنی مرمت خود کرتا ہے۔

یہ ہارمونز مسلز اور پروٹین کے ساتھ ساتھ چربی گھلانے کے عمل کو بھی حرکت میں لاتے ہیں، یعنی عملی طور پر آپ نیند کے دوران چربی گھلا رہے ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ جسمانی ہارمونز رات کو عروج پر ہوتے ہیں مگر نیند کی کمی اس اہم عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 45 سالہ شخص جسم بدلنے میں کیسے کامیاب ہوا؟

محققین کے بقول رات بھر میں چھ گھنٹے سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے اور اس سے بچنے کا آسان حل سات سے نو گھنٹے سونا ہے، تاکہ جسم چربی گھلانے کا عمل جاری رکھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیند یہ دورانیہ جسم کے دیگر افعال کے لیے اہم ہے اور اس کے دوران جسم کو اپنی مرجت کے لیے مناسب وقت بھی مل جاتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں