بولی وڈ کی کامیڈی ایکشن فلم سیریز ’گول مال‘ کی چوتھی فلم یعنی ’گول مال اگین‘ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی۔

فلم ساز روہت شیٹھی کی فلم کو دنیا بھر میں 4 ہزار 232 سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے، جس میں سے 750 سینما گھر بھارت سے باہر کے ہیں۔

گول مال اگین ایکشن کامیڈی سیریز کی چوتھی فلم ہے، جس میں پہلی بار اداکارہ تبو اور پرینیتی چوپڑا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

اجے دیوگن، ارشد وارثی، توشار کپور، کنال کھیمو اور شیریاس تلپاڑے سمیت دیگر کاسٹ بھی مداحوں کو ہنساتی نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گول مال اگین‘ کا ٹریلر ریلیز

گول مال کی پہلی تین فلموں کے مقابلے اس بار فلم کی کاسٹ ایک دوسرے سے الجھنے اور لڑنے کے ساتھ ساتھ جنات اور آتماؤں سے بھی مقابلہ کرتی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کے ٹریلر اور گانے پہلے ہی شائقین میں مقبول ہوچکے ہیں، جب کہ فلم نے پہلے دن اچھے بزنس سے آغاز کیا۔

’گول مال اگین‘ کا مقابلہ عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے ہے، جسے بھی 19 اکتوبر کو ریلیز کردیا گیا، اب دیکھنا ہے کون پہلے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ گول مال سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ’گول مال ان لمیٹڈ فن‘ کے نام سے آئی تھی، جس میں پاریش راول اور رمی سین سمیت سشمیتا مکھرجی بھی نظر آئیں تھی۔

اس سیریز کی دوسری فلم 2008 میں ’گول مال رٹنز‘ کے نام سے ریلیز کی گئی، اس میں پہلی بار کرینہ کپور، امریتا اروڑا اور سلینا جیٹلی کو بھی مختصر کردار میں دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: ’گول مال اگین‘ کا ٹائٹل گانا ریلیز

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’گول مال تھری‘ 2010 میں ریلیز کی گئی، اس فلم میں بھی کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا، دیگر کاسٹ میں متھن چکربورٹی اور رتنا پھاٹک شاہ شامل تھیں۔

سیریز کی چوتھی فلم 2013 میں ریلیز ہونی تھی، تاہم مرکزی اداکارہ کو منتخب نہ کرپانے کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہوئی، اب ’گول مال اگین‘ یعنی سیریز کی چوتھی فلم کو بھی پیش کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں