کیا کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ دماغی صلاحیتیں مختلف موسموں میں زیادہ اچھی یا بری کارکردگی دکھاتی ہیں؟ کم از کم طبی سائنس کے مطابق تو ایسا ہوتا ہے۔

یہ بات بیلجیئم میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لائیگی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص دماغی صلاحیتوں پر موسموں کی تبدیلی اثرانداز ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں : موسمی بیماریوں کے خلاف چار آسان قدرتی علاج

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ لوگوں کی دماغی کاموں سے متعلق حقیقی کارکردگی تو موسموں کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتی مگر دماغی سرگرمیاں ضرور متاثر ہوتی ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 28 رضاکاروں کے دماغی افعال کا جائزہ تمام موسموں کے دوران کیا اور مختلف ٹاسک کرانے کے دوران دماغی اسکین بھی کیے گئے۔

محققین نے دریافت کیا کہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت جون میں اپنے عروج پر ہوتی ہے جبکہ دسمبر میں وہ سب سے کم سطح پر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موسمی نزلہ اور بخار کا حل 'دہی'

اس کے مقابلے میں کام کی یاداشت خزاں میں عروج پر جبکہ بہار کے موسم میں کم ترین سطح پر ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ موسموں میں تبدیلی سے دماغی سرگرمیوں کے میکنزم میں آنے والی تبدیلی کی وجہ ابھی واضح نہیں تاہم سابقہ رپورٹس کے مطابق مخصوص موسموں میں دماغی ٹرانسمیٹرز کا لیول زیادہ یا کم ہوتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں