وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے فوجی ہیلی کاپٹر T-129 کو اڑا کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ٹی-129 ہیلی کاپٹر کی اڑان کے بعد ترک اور پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک کی دفاعی صنعت دنیا کی بہترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نے ترک ائرکرافٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متاثرکن اور بہترین مشین ہے۔

—فوٹو:آن لائن
—فوٹو:آن لائن

انھوں نے ترک ایوی ایشن کی تعریف کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوگان کی دفاعی صنعت کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمنصوبے میں ٹی-129 ہیلی کاپٹر خریدنا شامل ہے اور ہم اس حوالے سے معاہدے کے شرائط وضوابط پر بات کررہے ہیں۔

اس موقع پر ترک ایرواسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹیمل کوتل نے کہا کہ ٹی-129میزائل اور گن کے ساتھ لائٹ ویٹ حملے کا ہیلی کاپٹر ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی پاک فضائیہ ٹریننگ مشن میں شرکت

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات ہیں اور اسی طرح دفاعی مصنوعات پر بھی تعاون کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کی مشقوں میں حصہ لیا تھا اور ایف-16 کی اڑان میں حصہ لیا تھا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنھوں نے ریئر کاک پٹ میں بیٹھ کر ایف16 جہاز اڑا کر تربیتی مشن میں حصہ لیا۔

اس دوران ائرچیف نے دوسرے ایف 16 میں بیٹھ کر مشقوں میں حصہ لیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

riz Oct 23, 2017 09:40am
waoo impressive,, really awesome,, this is called leading from front,, one must be an ideal for PM position and able to do almost everything,,