ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

28 اکتوبر 2017

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی 2 وکٹوں سے جیت کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنے تاہم گناتھیلاکا کی اننگز کے خاتمے کے ساتھ ہی سری لنکن بلے باز وکٹ پر ٹھہرنے میں ناکام ہوئے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اتنا اچھا نہیں تھا فخر زمان سیریز میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد نے قیمتی 28 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لایا جبکہ احمد شہزاد نے 27 رنز بنائے۔

شاداب خان نے آخری اوور میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز حاصل کرکے ٹیم کو میچ کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیابی دلا دی۔

سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

فہیم اشرف نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی ہیٹ ٹرک کی—فوٹو:اے ایف پی

پاکستانی ٹیم نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پہلی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے پی

سری لنکا کے تین بلے باز رن آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے پی

گناتھیلاکا سری لنکا کی جانب سے کامیاب بلے باز رہے—فوٹو: اےپی

تھیسارا پریرا بھی اپنے ٹیم کو بحران سے نکالنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے پی

گناتھیلاکا کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے—فوٹو: اےپی

پاکستان کے فہیم اشرف نے ٹی ٹوئنٹی طرز میں ملک کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی—فوٹو: اے ایف پی

سری لنکن بلے باز اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی

محمد نواز نے سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا کا کیچ لیا—فوٹو: اے پی

تھیسارا پریرا نے احمد شہزاد کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

کپتان سرفراز اور محمد حفیظ نے اسکور کو 94 رنز تک پہنچایا—فوٹو:اے ایف پی

شعیب ملک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اےپی

حسن علی نے 3 رنز بنائے اور آخر تک وکٹ پر موجود رہے—فوٹو:اے پی

شاداب خان نے آخری اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا—فوٹو: اے پی