تمباکو نوشی کو صحت کے لیے انتہائی خطرناک عادت مانا جاتا ہے جو کہ مختلف اقسام کے کینسر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند بظاہر بے ضرر عادتیں بھی تمباکو نوشی کی طرح جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں؟

جی ہاں واقعی متعدد چیزین ایسی ہوتی ہیں جو اکثر افراد کے طرززندگی کا حصہ بن جاتی ہیں اور وہ ان کے نقصانات سے بھی لاعلم ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں : تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے

تنہائی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال اور ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کے رجحان میں کمی کے نتیجے میں تنہا رہنا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکا کی برگھم ینگ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا سے کٹ جانا یا تنہا ہوجانا زندگی کی معیاد کو اتنا ہی کم کردیتا ہے جتنا روزانہ 15 سیگریٹ پینے کے عادی افراد کی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تنہائی صحت کے لیے موٹاپے سے بھی زیادہ جان لیوا خطرہ

بیٹھے رہنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ 2014 کی ایک تحقیق میں لاکھوں افراد کا جائزہ لیا گیا جواپنا زیادہ وقت ٹیلیویژن دیکھتے، ڈیسک ورک یا سفر میں گزارتے تھے، نتائج سے معلوم ہوا کہ مسلسل دو گھنٹے بیٹھے رہنا لوگوں میں مثانے، آنتوں اور پھیپھڑوں کے کینسر کا بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے، چاہے وہ لوگ ورزش کرنے کے عادی ہی کیوں نہ ہوں۔

نیند کی کمی

شٹراسٹاک فوٹو
شٹراسٹاک فوٹو

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیند کی کمی فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے تمباکو نوشی کی عادت بڑھاتی ہے۔ محققین کے مطابق نیند کی کمی خون کی شریانوں کے مسائل کے حوالے سے تمباکو نوشی جتنی ہی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں : نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات

ناقص غذا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایسے متعدد شواہد سامنے آچکے ہیں کہ زیادہ میٹھا کھانا یا جنک فوڈ کا استعمال تمباکو نوشی سے بھی زیادہ جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شرح شراب نوشی، منشیات اور تمباکو نوشی کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

مزید جانیں : ناقص غذا جان لیوا امراض کا باعث

تبصرے (0) بند ہیں