سلمان اور ایشوریا کا پہلی مرتبہ مقابلہ

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2017
سلمان خان اور اشیوریا رائے کی فلم پہلی مرتبہ ایک تاریخ پر ریلیز ہوگی —۔
سلمان خان اور اشیوریا رائے کی فلم پہلی مرتبہ ایک تاریخ پر ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ میں دو فلموں کا ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونا اب عام ہے، فلموں کے یہ مقابلے جہاں لوگوں کو دلچسپ نظر آتے ہیں وہیں پروڈیوسرز کے لیے یہ فلم کی کمائی کا نقصان بھی مانا جاتا ہے۔

تاہم اب دو ایسے اداکار اپنی فلموں کے ساتھ ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے، جنہوں نے کئی سالوں سے ایک ساتھ کام نہیں کیا اور شاید وہ مستقبل میں کبھی ایک ساتھ کام کرتے نظر بھی نہیں آئیں گے۔

یہاں بات ہورہی ہے سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کی، جنہوں نے اپنے اپنے کیریئرز کے آغاز میں ایک ساتھ کام تو کیا، تاہم بعدازاں کبھی ایک ساتھ نظر نہ آئے۔

مزید پڑھیں: ایشوریا، سلمان خان کے ساتھ کام کی خواہشمند

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی، سلمان ہمیشہ سے اپنی فلمیں عید پر ریلیز کرتے ہیں اور اب ایشوریا رائے کی اگلی فلم ’فینی خان‘ بھی 2018 عید کے موقع پر ہی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ایسا پہلی بار ہوگا جب ان دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہوں گی۔

سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ ویسے ہی ایک کامیاب سیریز ہے، جس میں سلمان نے اداکار سیف علی خان کی جگہ لی۔

جبکہ ایشوریا رائے کی فلم ’فینی خان‘ میں وہ ایک گلوکارہ بنیں گی، ان کے ہمراہ راج کمار راؤ اور انیل کپور اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ کے ماضی کی کچھ دلچسپ تصاویر

خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور سلمان خان نے ایک ساتھ ’ہم دل دے چکے صنم‘ فلم میں کام کیا، جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

فلم ہم دل دے چکے صنم 1999 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی —۔
فلم ہم دل دے چکے صنم 1999 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی —۔

اس کے علاوہ سلمان خان نے ایشوریا کی سال 2000 میں ریلیز ہوئی فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم میں ان دونوں کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں تھا۔

ایشوریا رائے بھی سلمان خان کی 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ میں ایک معاون کردار کے لیے جلوہ گر ہوئیں۔

فلم ہم تمہارے ہیں صنم میں ایشوریا نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا —۔
فلم ہم تمہارے ہیں صنم میں ایشوریا نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا —۔

تاہم اس کے بعد سے یہ دونوں کبھی ایک ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئے اس کی وجہ یہ تھی کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے تھے۔

ان دونوں کی جوڑی کو بھی بولی وڈ کی خوبصورت جوڑی کہا جاتا تھا، تاہم کئی رپورٹس میں ایسا بھی کہا گیا کہ سلمان خان کے غصے کی وجہ سے ایشوریا ان سے الگ ہوئیں۔

ایشوریا رائے نے خود بھی ایک انٹرویو میں یہ قبول کیا کہ انہوں نے سلمان خان کے اچھے بُرے وقت میں ان کا ساتھ دیا، تاہم سلمان خان نے ان کے ساتھ بدکلامی اور جسمانی تشدد کیا، جس کے بعد انہوں نے سلمان سے بریک اپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فلم ’چلتے چلتے کے بعد ایشوریا رائے کا تعلق شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی سے بھی خراب ہوا —۔
فلم ’چلتے چلتے کے بعد ایشوریا رائے کا تعلق شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی سے بھی خراب ہوا —۔

سلمان خان کی وجہ سے ایشوریا رائے کا کیریئر بھی کافی متاثر ہوا، سال 2003 میں جب ایشوریا رائے شاہ رخ خان کی فلم ’چلتے چلتے‘ کی شوٹنگ کررہی تھی تو اس دوران سلمان خان نے فلم کے سیٹ پر آکر خوب شور شرابا کیا اور توڑ پھوڑ مچادی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا شادی نہ کرنے کا اعلان

اس واقعہ کے بعد شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے سے درخواست کی کہ وہ فلم سے خود کو الگ کردیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ سلمان کی وجہ سے ان کی فلم متاثر ہو اور ایشوریا رائے کی جگہ رانی مکھرجی کو فلم میں کاسٹ کرلیا۔

فلم چلتے چلتے 2003 میں ریلیز ہوئی —۔
فلم چلتے چلتے 2003 میں ریلیز ہوئی —۔

تاہم آج یہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہیں، ایشوریا نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی، جبکہ سلمان خان کا نام بہت سی اداکاراؤں کے ساتھ اب تک جوڑا جارہا ہے۔

تو آپ اگلے سال عید پر ان دونوں میں سے کس اداکار کی فلم دیکھنا پسند کریں گے؟

تبصرے (0) بند ہیں