چہلم حضرت امام حسینؓ پر شہر، شہر جلوس

10 نومبر 2017

ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوس نکالے گئے۔

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر آخری منزل حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں حویلی الف شاہ سے برآمد ہونے والا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگیا۔

راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے نکالا گیا، جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔

پشاور میں نکالے جانے والے تین ماتمی جلوس اپنی منازل پر پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔

کوئٹہ میں بھی نواسہ رسولؐ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرکزی جلوس میں اکیس ماتمی دستے شامل ہوئے۔

ملک بھر میں جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

کراچی بھر میں 17 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے، مرکزی جلوس کے اطراف 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کا پہرا لگایا گیا، جبکہ راستے کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا۔

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر کراچی، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں حویلی الف شاہ سے برآمد ہونے والا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگیا — فوٹو: اے پی

لاہور میں عزاداران سینہ کوبی کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

پشاور میں شبیہ ذوالجناح کے ساتھ نکالے جانے والا جلوس قصہ خوانی بازار سے گزر رہا ہے — فوٹو: پی پی آئی

جلوسوں کے راستوں میں عزاداران کے لیے سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں — فوٹو: پی پی آئی

کراچی میں جلوس کے دوران لاپتہ افراد کے عزیزوں نے مظاہرہ بھی کیا — فوٹو: پی پی آئی

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی — فوٹو: اے پی

راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے نکالا گیا — فوٹو: پی پی آئی