اگرچہ ٹوئٹر نے تین دن قبل ہی اپنی روایات کو توڑتے ہوئے ٹوئیٹ کریکٹر کو 140 سے بڑھا کر 280 کردیا تھا، تاہم اب اس ویب سائٹ نے اب تک کی منفرد اور سب سے بڑی تبدیلی بھی کرڈالی۔

ٹوئیٹ کریکٹر میں اضافے سے قبل بھی ٹوئٹر نے ہراسمنٹ، نفرت انگیز پوسٹ اور پر تشدد مواد کی روکتھام کے لیے بھی نئی پالیسیاں متعارف کرائی تھیں۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے 22 سے زائد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد اداکارہ وز میکگواں کی جانب سے پروڈیوسر کے خلاف مبینہ طور پر سخت ٹوئیٹ کیے جانے پر جہاں ٹوئٹر نے اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئیٹ کریکٹر 140 سے بڑھا کر 280 کردیئے گئے

وہیں ٹوئٹر نے اپنی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پرتشدد مواد یا کسی کے خلاف کی جانے والی ٹوئیٹ میں ذاتی معلومات شیئر کیے جانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تاہم اب ٹوئٹر نے اپنی روایات کو توڑتے ہوئے منفرد اور اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی بھی متعارف کرادی، جسے ابتدائی طور پر پذیرائی نہیں مل رہی، اور متعدد لوگ اسے فضول قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس سے زیادہ اور اہم تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر نے دراصل ٹوئیٹ کریکٹر میں اضافے کے بعد اب صارف کو اپنا نام طویل رکھنے کی اجازت بھی دے دی ہے، یعنی اب کوئی بھی صارف اپنے نام کے ساتھ اپنے متعدد نام بھی لکھ سکتا ہے، یا پھر وہ اپنے نام کے ساتھ اپنے خاندان اور قبیلے کے ناموں سمیت اپنے پیاروں کے نام بھی شامل کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا صارفین کیلئے تحفہ
کچھ لوگوں نے فوری طور پر اپنا نام طویل کردیا—اسکرین شاٹ
کچھ لوگوں نے فوری طور پر اپنا نام طویل کردیا—اسکرین شاٹ

ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب صارفین اپنا نام 50 سے زائد الفاظ پر لکھ سکتے ہیں، جب کہ نام کے ساتھ کوئی بھی ڈاٹ لگائے بغیر اس میں ایموجیز بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔

ٹوئٹر کی اس تبدیلی سے کئی لوگ خوش بھی ہوئے ہوں گے، خصوصی طور پر وہ افراد جن کے نام ایک سے زائد ہوں گے، یا وہ لوگ جنہیں دوسرے کئی ناموں سے پکارتے ہوں گے، اب ایسے لوگ اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ پر اپنے تمام نام شامل کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند لوگوں نے فوری طور پر اپنا نام تبدیل کرکے اسے طویل بھی کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں