بغداد: ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جہاں سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا وہیں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ عراق اور ایران کی سرحد کے قریب آیا، جس کی شدت سے خطے کے دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے سرحد کے قریب عراق کا شہر حلبجہ تھا۔

عراق کے محکمہ ارضیات نے فوری طور پر سرکاری ٹی وی پر انتباہ کی خبر جاری کی کہ شہری عمارتوں سے دور رہیں جبکہ لفٹ کے استعمال سے بھی اجتناب کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، لبنان، کویت، ترکی سمیت پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ریسکیو اہلکار سراغ رساں کتے کو لیے ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو اہلکار سراغ رساں کتے کو لیے ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں متاثرین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے — فوٹو: اے ایف پی
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں متاثرین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے — فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو اہلکار متاثرہ مقامات پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو اہلکار متاثرہ مقامات پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
امدادی کارروائیوں میں ریسکیو  عملے کے ساتھ ساتھ عوام بھی سرگرم ہیں — فوٹو: اے ایف پی
امدادی کارروائیوں میں ریسکیو عملے کے ساتھ ساتھ عوام بھی سرگرم ہیں — فوٹو: اے ایف پی
زلزلے کے بعد ہزاروں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
زلزلے کے بعد ہزاروں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
زلزلے سے متاثرہ افراد تباہ شدہ عمارت کو دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے پی
زلزلے سے متاثرہ افراد تباہ شدہ عمارت کو دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے پی
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں  تباہ حال عمارت کے ملبے میں گاڑی دبی ہوئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
ایران کے صوبے کرمان شاہ میں تباہ حال عمارت کے ملبے میں گاڑی دبی ہوئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس سے بچنے کے لیے عوام سڑکوں پر جمع ہیں — فوٹو: اے پی
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس سے بچنے کے لیے عوام سڑکوں پر جمع ہیں — فوٹو: اے پی

ویڈیوز

موسم سرما کی سوغات گاجر کا حلوہ
گھر کی چھت پر موجود ٹینکی میں پانی کی پیمائش کے لئے آلہ تیار
بیس نومبر، بچوں کا عالمی دن
ہیوی بائیک رائیڈرز کے دلفریب انداز

تصاویر

بھارتی دوشیزہ مس ورلڈ منتخب
زمبابوے میں 37 سال بعد تبدیلی
500 سال پرانی پینٹگ 45 ارب روپے سے زائد میں فروخت
دنیا بھر کے سرد موسم کی خوبصورت کہانی

تبصرے (0) بند ہیں