ہر گھر میں نمک، کالی مرچ اور لیموں تو ہوتے ہی ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان تینوں کا امتزاج آپ کے لیے کتنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یقیناً بیشتر افراد کو علم نہیں ہوگا کہ یہ عام چیزیں روزمرہ کی زندگی میں کتنی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہاں آپ جان سکیں گے کہ ان تینوں کا امتزاج آپ کے لیے کس طرح مدددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : شہد اور لیموں گرم پانی میں ملانا ہوتا ہے فائدہ مند؟

گلے کی خراش

ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق، ایک چائے چمچ سمندری نمک اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ کو گرم پانی کے ایک گلاس میں مکس کریں، گلے کی خراش اور کھانسی کی روک تھام کے لیے اس پانی سے غرارے کریں، ضرورت پڑے تو یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں۔

یہ بھی دیکھیں : گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے

زکام سے نجات

دار چینی، زیرہ، الائچی اور کالی مرچ کی یکساں مقدار کو پیس کر سفوف بنالیں، پھر آہستگی سے اس مکسچر کو سونگھیں، بند ناک چھینک کے ذریعے کھل جائے گی۔

منہ کے چھالے ختم کریں

ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ نمک مکس کریں، ہر کھانے کے بعد اس سیال سے کلیاں کریں، منہ کے چھالے جلد درست ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : منہ میں چھالے کیوں ہوتے ہیں

جسمانی وزن میں کمی

جسمانی میٹابولزم کو درست رکھنے کے لیے آپ دو کھانے کے چمچ لیموں کے عرق، ایک کھانے کا چمچ شہد اور چوتھائی چائے کا چمچ کالی مرچ پاﺅڈر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کریں، لیموں میں موجود اجزاءانسولین کی حساسیت کو بڑھاتے ہیں، جس سے چربی گلانے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ جسمانی وزن میں اضافے کو بھی روکتا ہے۔

مزید دیکھیں : موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں

متلی

اگر متلی ہورہی ہو تو ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق ایک گلاس گرم پانی میں ملائیں اور آہستگی سے پی لیں۔ لیموں کی مہک متلی کی کیفیت دور کرے گی جبکہ کالی مرچ معدے میں گڑبڑ کو درست کردے گی۔

دانتوں کا درد

آدھا چائے کا چمچ لونگ کا تیل اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاﺅڈر مکس کریں اور اس مکسچر کو متاثرہ حصے میں لگالیں۔

یہ بھی پڑھیں : دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے 10عام طریقے

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں