سخت سردی میں ایران و عراق کے زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر

ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے میں 400 افراد ہلاک جبکہ 2000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

زلزلہ پہاڑی علاقے میں آنے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے حکام کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سخت سردی نے زلزلے سے بے گھر ہونے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے مغرب میں بحیرہ روم تک محسوس کیے گئے۔

شمالی عراق کے شہر دربندیخاں میں تباہ کن زلزلے کے بعد ایک شخص ایک مخدوش گھر کا جائزہ لے رہا ہے۔ — فوٹو اے پی۔

ایران کے صوبے کرمانشاہ کے علاقے سرپولِ ذہب میں ایک تباہ شدہ گاڑی کو کرین کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔ — فوٹو اے پی۔

ایران کے صوبے کرمانشاہ کے علاقے سرپولِ ذہب میں زلزلہ متاثرین خود کو گرم رکھنے کے لیے آگ کے گرد جمع ہیں۔ — فوٹو اسنا/اے ایف پی۔

کرمانشاہ میں امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں۔ — فوٹو اے پی۔

کرمانشاہ میں زلزلے سے متاثر ایک خاتون ملبے پر بیٹھی ہیں۔ — فوٹو اے پی۔

کرمانشاہ کے علاقے سرپولِ ذہب میں زلزلہ زدگان سڑک پر بیٹھے ہیں۔ — فوٹو اے پی۔