’میری فیملی میں ہر کوئی سُپر اسٹار ہے‘

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2017
نواب خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سوہا کی زندگی کسی شہزادی سے کم نہیں گزری—۔
نواب خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سوہا کی زندگی کسی شہزادی سے کم نہیں گزری—۔

بولی وڈ اداکارہ سوہا علی خان کا شمار بھلے ہی کامیاب اداکاراؤں میں نہیں کیا جاتا ہو، تاہم ان کا تعلق ہندوستان کے نہایت مقبول خاندان سے ضرور ہے۔

ان کے والدین اپنی اپنی فیلڈ میں کامیاب رہے، ان کے بھائی کا شمار سُپر اسٹارز میں کیا جاتا ہے، وہ خود بھی ایک بہترین اداکارہ ضرور ہیں، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے لیے وہ نام نہیں کما پائیں جو ان کے گھر والوں سے کمایا۔

مزید پڑھیں: سوہا علی خان اور کنال کیمو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پٹاودی کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والی سوہا علی خان، بہترین کرکٹ کھلاڑی منصور علی خان کی بیٹی ہیں، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ رہیں، سوہا کے بھائی سیف علی خان پٹاودی خاندان کے 10ویں نواب مقرر کیے گئے جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب بولی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔

سوہا کی شادی 2015 میں کنال کیمو سے ہوئی —۔
سوہا کی شادی 2015 میں کنال کیمو سے ہوئی —۔

نواب خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سوہا کی زندگی کسی شہزادی سے کم نہیں گزری، اور انہوں نے اپنی کہانیاں ایک کتاب میں تحریر کردی ہیں جسے جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ساڑھی‘ پہننے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کی زد میں

جی ہاں، اداکارہ سوہا علی خان اداکارہ سے لکھاری بن چکی ہیں، جن کی کتاب ’دی پیرلز آف بینگ موڈیریٹلی فیمس‘ جس کا مطلب ’عمومی مقبولیت کے خطرے‘ کے ہیں، میں انہوں نے آج کی شہزادی ہونے پر اپنے تجربات شیئر کیے۔

سوہا کی بک کا دلچسپ کور—۔
سوہا کی بک کا دلچسپ کور—۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے 39 سالہ سوہا کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو میرے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں ہیں کہ میں کس طرح کی انسان ہوں، میری تربیت کیسے کی گئی، میں ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں جہاں ہر کوئی سُپراسٹار ہے، میرے بھائی سیف علی خان، میری والدہ شرمیلا ٹیگور، میرے والد منصور علی خان، اور بھابی کرینہ کپور خان ہیں، لیکن جب لوگ مجھ سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں آپ بالکل ویسی نہیں جیسا ہم نے سوچا تھا‘۔

مزید پڑھیں: سوہا علی خان نے بیٹی کا نام رکھ لیا، تصویر نہیں دکھائی

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس لیے میں نے سوچا کہ لوگوں کو یہ بتانا اچھا لگے گا کہ آخر میں ہوں کیسی‘۔

Caught between the queens of the fashion police 👮👑👠

A post shared by Soha (@sakpataudi) on

اپنی کتاب کے ٹائٹل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’میری فیملی میں سب ہی نے کامیابی حاصل کی، اور سب ہی کافی مقبول ہیں، لیکن میں شاید اس بلندی پر نہیں پہنچی، اس لیے میں نے ایسا ٹائٹل رکھا ہے‘۔

خیال رہے کہ سوہا علی خان نے 2015 میں اداکار کنال کیمو سے شادی کی، ان کے ہاں رواں سال ستمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں