شارجہ: نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن کی ناکامی سے دوچار ہوئی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

جویریہ خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سدرہ امین 17 ناہیدہ خان 10، کپتان بسمعہ معروف چار، ارم جاوید دو، عالیہ ریاض ایک، نتالیا پرویز سات، ایمن انور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہانا روو نے 3 ہڈلیسٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز نے مطلوبہ ہدف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سوفی ڈیوائن نے 41 رنز کی عمدہ باری کھیلی جبکہ سیٹرتھویٹ نے بھی 35 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے ایمن انور نے دو اور انعم امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سوفی ڈیوائن میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں