معروف امریکی کمپنی موٹرولا نے پانچ سال بعد اپنا پہلا نیا ٹیبلیٹ متعارف کرادیا، جسے بیک وقت موبائل، ٹی وی اور کمپیوٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ موٹرولا نے اس سے قبل اپنا آخری ٹیبلیٹ ’زی بورڈ‘ 2012 میں متعارف کرایا تھا، جس کے بعد کمپنی نے اب جدید اور متعدد فیچر سے آراستہ نیا ٹیبلیٹ ’موٹو ٹیب‘ پیش کردیا۔

خیال رہے کہ موٹرولا نے یہ ٹیبلیٹ لنوو کی مدد سے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کے نئے اسمارٹ فون کی تصاویر لیک

دس انچ سے زائد ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین کے حامل ’موٹو ٹیب‘ کے فرنٹ پر اعلیٰ کوالٹی کے 2 ڈول بائے کے اسپیکر دیے گئے ہیں، جب کہ اس میں ایچ ڈی رزلٹ کا ریئر کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔

’موٹو ٹیب‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر بیک وقت7 افراد اپنا پرسنل اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، اور تمام افراد ذاتی فنگر پرنٹ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

’موٹو ٹیب‘ کو ٹی وی اور کڈز موڈ میں بنایا گیا ہے،صرف ایک کلک کے ذریعے ٹیبلیٹ سے ٹی وی موڈ اور وہاں سے کڈز موڈ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسنپپ ڈریگن 625 پروسیسر کے حامل موٹو ٹیب میں 2 جی بی ریم کے ساتھ ساتھ اس میں تھری ڈی گیمنگ کے فیچر بھی دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: موٹرولا بھی ڈوئل کیمرہ فون سامنے لانے کے لیے تیار

سات ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے حامل ’موٹو ٹیب‘ میں اینڈرائڈ 7.1 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

موٹرولا کے اس ٹیبلیٹ کو سب سے پہلے امریکا میں رواں ماہ 17 نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ہی اسے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

300 امریکی ڈالر کے ’موٹو ٹیب‘ کو آئندہ برس کے آغاز میں دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں