گُردوں کے کینسر کی 5 واضح علامات

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2017
ہر انسان کو 2 گردے ہوتے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
ہر انسان کو 2 گردے ہوتے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کڈنی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور ایک رپورٹ کے مطابق 10 افراد میں سے ایک شخص کو ’کڈنی‘ کا مرض یا کینسر لاحق ہوتا ہے۔

امریکی کینسر سوسائٹی، کڈنی کینسر کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف امریکا بھر میں سالانہ 64 ہزار نئے ’کڈنی کینسر‘ کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

کڈنی جسے اردو میں گردہ کہا جاتا ہے، یہ پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے والے امراض میں سے ایک ہے، تاہم خوش آئندہ بات یہ ہے کہ انسان ایک گردے کے ساتھ بھی زندگی گزار سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ہر انسان کو 2 گردے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گردے یا مثانے کے کینسر کی سب سے بڑی علامت

’کڈنی‘ کے کینسر کی 5 واضح علامات ہیں، جن سے کسی بھی شخص میں اس مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

پیشاب میں خون آنا

کڈنی کے مرض یا کینسر میں مبتلا ہونے والے افراد کے پیشاب کا خون تبدیل ہوجاتا ہے، زیادہ تر افراد کے پیشاب میں خون آنا شروع ہوتا ہے۔

کینسر یا مرض کے مختلف اسٹیج پر ہونے کی وجہ سے پیشاب یا خون کا رنگ بھی مختلف ہوتا ہے، اور یہ کڈنی کے مرض کی سب سے بڑی اور واضح نشانی ہے۔

کمزوری/ وزن کا تیزی سے کم ہونا

مزید پڑھیں: گردوں کے امراض کی 9 نشانیاں

کڈنی کے کینسر میں مبتلا افراد دن بہ دن کمزور ہوتے جاتے ہیں، ان سے زیادہ محنت طلب کام نہیں ہوپاتا، جب کہ ان کا جسمانی وزن بھی خود بخود کم ہونے لگتا ہے۔

کمر کے نیچے جسم کے پچھلے حصے میں درد

کڈنی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود زیادہ افراد کو کمر کے نیچے جسم کے پچھلے حصے میں اس وقت تک زیادہ درد محسوس نہیں ہوتا جب تک مرض زیادہ بڑھ نہ جائے، لیکن تھوڑا سا درد ہونے پر بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

انیمیا/ خون میں ہومو گلوبن کی کمی

یہ بھی پڑھیں: گردوں کے امراض سے بچنا بہت آسان

کڈنی کے مرض میں مبتلا افراد کا خون پیدا کرنے والا نظام درست طریقے سے کام نہیں کرتا، اور اس کے خون میں صحت مند سرخ ذرات کی کمی ہوجاتی ہے، جس وجہ سے اسے کمزوری، چڑچڑے پن اور کوئی بھی کام ٹھیک سے نہ کرپانے کے مسائل ہوجاتے ہیں۔

دائمی بخار

کڈنی کے کینسر کی علامات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس میں مبتلا ہونے والے شخص کو دائمی بخار کی شکایت ہوجاتی ہے، علاج کے باوجود اس کا بخار کم نہیں ہوتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں