Dawnnews Television Logo

کیا یہ واقعی دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے؟

کینیڈا، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی جیسے ممالک کو ایک نسبتاً غیرمعروف ملک نے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کرلیا۔
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2017 07:48pm

ایک بین الاقوامی سفری ویب سائٹ Rough Guidesنے کچھ عرصے پہلے دنیا کے خوبصورت ترین ملک کے سروے کا انعقاد کرایا اور لوگوں سے آراء لی۔

اور اس سروے میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی جیسے ممالک کو ایک نسبتاً غیرمعروف ملک نے شکست دے کر دنیا کے خوب صورت ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تاہم سروے میں جس ملک کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا وہ ملک تھا اسکاٹ لینڈ۔

مگر کیا واقعی اسے دنیا کا خوبصورت ترین ملک قرار دیا جاسکتا ہے ؟ تو اس کا جواب آپ نیچے موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں اور فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کیا واقعی اسے یہ اعزاز ملنا چاہیے تھا یا نہیں۔

لاک نیس (Loch Ness)

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو تازہ پانی کی اس جھیل کو ایک ماورائی سمندری عفریت کی بناءپر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے مگر اس سے ہٹ کر بھی اس جھیل کا نظارہ جادوئی اثر رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ موجود تاریخی قلعہ قرون وسطیٰ سے موجود ہے اور اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

دریائے Sligachan

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس دریا کے نام کا مطلب سیپیوں کا محل، جس کی وجہ اس علاقے میں سیپیوں کی بھرمار ہے، سورج غروب ہونے کے وقت اس دریا کے کنارے میں موجود جامنی رنگ کے پھول آسمان کے شوخ رنگوں سے ملنے لگتے ہیں اور دیکھنے والوں کو خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔

Sligachan برج

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایسی روایات عام ہیں کہ اگر اس دریائی پل کے نیچے بہنے والے پانی میں چہرہ ڈبویا جائے تو ہمیشہ کی جوانی کے مالک بنا جاسکتا ہے، ویسے اس میں حقیقت ہے یا نہیں، اس سے قطع نظر یہاں کا نظارہ بھی دیکھنے کے لائق ہے۔

خزاں کے رنگ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اسکاٹ لینڈ کو ویسے تو سبزہ کا گھر مانا جاتا ہے مگر خزاں یہاں شوخ رنگوں کو بکھیر دیتی ہے اور مختلف جگہیں سرخ و زرد رنگ کے امتزاج کا منظر پیش کرتی ہے۔

پورٹری

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سکائی یا آئزل آف سکائی کے اس سب سے بڑے قصبے کی پہاڑیوں کی رنگت اور شفاف پانی ہر دل کو اپنا بنالیتے ہیں۔

Glencoe

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

لاہور میں آج کل اسموگ کا مسئلہ سب کو پریشان کیے ہوئے مگر اس اسکاٹش گاﺅں جو دھند صبح سورج طلوع ہوتے وقت نظر آتی ہے وہ سانسیں تھام دیتی ہے۔

ایلیان ڈونن کیسل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ قلعہ 13 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور صدیوں تک اسے توسیع دی گئی تاہم 1719 میں اسے تباہ کردیا گیا، اسے دوبارہ 1912 سے 1932 کے درمیان تعمیر کیا گیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کتنا خوبصورت ہے۔

ایڈنبرگ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سرسبز ہی اسکاٹ لینڈ میں خوبصورتی کی وجہ نہیں، اس کے دارالحکومت میں آپ صدیوں پرانی عمارات اور تاریخ ساز بالمورل ہوٹل کلاک ٹاور کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بین لومونڈ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بین لومونڈ پہاڑی ٹاورز لاک لومونڈ میں واقعے ہے جو اس ملک کی تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے، جہاں جاکر ہائیکنگ اور ایڈونچر کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔

فنچ گلین

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

فنچ گلین نامی اس جگہ کے حوالے سے کئی پراسرار کہانیاں مقامی افراد میں گردش کرتی ہیں اور یہاں کی ایک پہاڑی کو شیطان کی پتلی بھی کہا جاتا ہے اور اس کے بارے میں ایسی خوفناک کہانیاں سنائی جاتی ہیں جو کمزور دل افراد کو وہاں سے بھگانے کے لیے کافی ہیں۔