کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 74 فیصد اضافہ ہوا اس حوالے سے چین کا کردار اہم بنایا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ابتدائی چار ماہ کے دوران 93 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 کروڑ 87 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

ایک فکر مند بات یہ ہے کہ چین کے عمل دخل کے بعد ایف آئی ڈی آئی کی سرمایہ کاری 30 ارب 8 لاکھ ڈالر کم ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہے۔

جولائی سے اکتوبر کے دوران ہونے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 63 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 19 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، اس طرح رواں سال کے چاہ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 225 فیصد تک بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں: براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 128 فیصد کمی

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اکتوبر تک 42 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور بجلی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں بجلی کے منصوبوں پر 18 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری وصول ہوئی تھی۔

رواں مالی سال کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 1کروڑ 77 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے چار ماہ میں اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری 31 لاکھ ڈالر تھی۔

مواصلات (ٹیلی کمیونیکیشن) کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر غیرملکی سرمایہ کاروں نے پیسہ خرچ کیا اور یہ رواں برس 64 کرروڑ 9 لاکھ ڈالر تک پہنچی جبکہ گزشتہ سال اس شعبے میں 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر وصول ہوئے۔

علاوہ ازیں ابتدائی چار ماہ کے دوران معاشی کاروبار ، تیل اور گیس کی صنعتوں میں 7 کروڑ 63 لاکھ اور 5 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک قرضہ ہے یا سرمایہ کاری؟

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق چین نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی اس کے علاوہ ملائیشیا سے 1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

روپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں 5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان منتقل ہوئی جبکہ گزشتہ سال چار ماہ میں یہ حجم 3کروڑ 96 ڈالر تھا۔

پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں سے امید ہے کہ وہ امن قائم ہونے اور مستحکم سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید سرمایہ کاری کریں گے۔


یہ خبر 16 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں