واٹس ایپ نے گزشتہ مہینے کے آخر میں صارفین کا بڑا مطالبہ اس وقت پورا کردیا تھا جب کمپنی نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا۔

اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی میسج کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر کے تحت جن پیغامات کو ڈیلیٹ یا ان سینڈ کیا جاتا ہے، اسے ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی موصول ہونے والا صارف دیکھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

اینڈرائیڈ جیفی نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ پر اگر کوئی میسج ڈیلیٹ ہوجائے تو بھی اسے ابھی اینڈرائیڈ فونز کے نوٹیفکیشن لاگ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویسے تو یہ کوئی زیادہ بڑی خامی نہیں مگر عجیب ضرور ہے۔

اس کے لیے آپ کو بس فون کی ہوم اسکرین پر خالی جگہ کو کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد Widgets کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز ویجیٹ کو ہوم اسکرین پر لے جائیں۔

اب اسے اوپن کرکے نوٹیفکیشن لاگ پر جائیں اور متعلقہ انٹری کو فہرست میں دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

یہ طریقہ کار فی الحال تو موثر ہے اور اس سے اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کر بھی دے تو اسے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں وہاں ایسے ہی پیغامات کو دیکھا جاسکتا ہے جنھیں آپ نے کھول کر دیکھا لیا ہو۔

ایسے پیغامات نظرآنا ممکن نہیں جنھیں دیکھا نہ ہو ، یعنی اگر سات منٹ کے اندر کسی میسج کو دیکھ لیا جائے اور پھر وہ ڈیلیٹ ہوجائے تو وہ فون پر دوبارہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

بدقسمتی سے واٹس ایپ اس خامی پر ابھی قابو نہیں پاسکی ہے تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے کسی اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں