سام سنگ کی جانب سے آئندہ سال کے آغاز میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین نئے گلیکسی فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ جنوبی کورین کمپنی گلیکسی ایس 9 کے تین مختلف ماڈل متعارف کراسکتی ہے جن میں سے ایک ایس 9 کے اسٹینڈرڈ ماڈل کا منی ورژن ہوگا۔

یہ چھوٹا ایس 9 بھی بیزل لیس انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا تاہم اس کا ڈسپلے پانچ انچ سے کم ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ ایس 9 کی تفصیلات افشاں

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس چھوٹے ماڈل میں اسٹینڈرڈ ایس 9 جیسے فیچرز اور ہارڈ وئیر اسپیسز دیئے جاتے ہیں یا نہیں۔

ویسے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ سام سنگ کا یہ نیا فلیگ شپ فون کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر کے ساتھ ہوسکتا ہے یا اس میں سام سنگ کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 9810 کی موجودگی کا امکان ہے۔

سام سنگ کا تیار کردہ یہ پراسیسر 1.2 جی بی فی سیکنڈ ڈیٹا ڈاﺅن لوڈ کی رفتار کا حامل ہوگا، تاہم اس کا انحصار موبائل انٹرنیٹ پرووائڈر کی رفتار پر ہوگا۔

اور یہ دو یا تین فونز آئندہ سال فروری میں بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا سب سے 'بہترین' گلیکسی نوٹ متعارف

سام سنگ اس سے قبل بھی کئی بار گلیکسی ایس سیریز کے فون اس ایونٹ کے موقع پر متعارف کراچکی ہے، تاہم ایس 8 کو کچھ تاخیر سے پیش کیا گیا تھا، مگر ایس نائن میں یہ روایت دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

ویسے یہ نیا فون ایس ایٹ سے کافی ملتا جلتا ہوگا تاہم یہ ایس سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا۔

اس فون کے ممکنہ ڈیزائن کی تصاویر بھی سامنے آرہی ہیں مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ واقعی فون ایسا ہوگا کہ نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں