’اسرائیل،سعودی عرب سے ایران سے متعلق انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے تیار‘

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2017
لیفٹیننٹ جنرل غادی آئیسنکوٹ — فائل فوٹو
لیفٹیننٹ جنرل غادی آئیسنکوٹ — فائل فوٹو

اسرائیل کے ملٹری چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ’مشرق وسطیٰ کو کنٹرول‘ کرنے کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب سے تعاون کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل غادی آئیسنکوٹ نے سعودی نیوز سائٹ ’ایلاف‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اعتدال پسند عرب ممالک سے اپنے تجربے اور ایران کا سامنا کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔‘

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اسرائیل نے حال میں سعودی عرب سے معلومات شیئر کی، غادی آئیسنکوٹ کا کہنا تھا کہ ’ضرورت پڑنے پر ہم سعودیہ سے معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ہمارے اور ان کے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: سعودی وفد کا دورہ اسرائیل، حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں

اسرائیل کی آرمی نے انٹرویو کے مندرجات کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان کوئی سرکاری سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں