طویل جدوجہد کے بعد سینسر بورڈ نے معروف ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ ورنہ‘ کو کوئی سین کاٹے بغیر ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز ( سی بی ایف سی) کے چیئرمین مبشر حسن نے ڈان امیجز کے ساتھ بات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ نے ورنہ کو نمائش کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سی بی ایف سی کے پینل کی جانب سے مختلف اعتراضات لگا کر فلم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم اب فلم میں کوئی تبدیلی کیے بغیر اسے ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’ورنہ‘ کی نمائش پر پابندی عائد

مبشر حسن نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ورنہ کو عوامی نمائش کے لیے سی بی ایف سی کی جانب سے پروڈیوسر کو سینسر سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا۔

سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے نوٹیفکیشن کے مطابق ’ورنہ‘ کو اے کیٹیگری کا سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے اسے نمائش کی اجازت دی جا رہی ہے۔

تاہم ’ورنہ‘ کو صرف اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری( آئی سی ٹی)ملک بھر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں قائم سینما گھروں اور صوبہ سندھ میں نمائش کی اجازت دی گئی ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبے کی جانب سے اعتراضی سرٹیفکیٹ جمع کرائے جانے کے بعد اس کی نمائش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کیا سنسر بورڈ نے ’ورنہ‘ کی ریلیز پر پابندی لگادی؟

دوسری جانب فلم ڈائریکٹر شعیب منصور نے بھی ان بات کی تصدیق کی کہ سینسر بورڈ نے فلم کے مناظر کو خارج کیے بغیر نمائش کی اجازت دی۔

سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد اب فلم کو اندرون و بیرون ملک مقررہ وقت پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی ٹیم نے ’ورنہ‘ کو 17 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں