ویسے تو ساڑھی دنیا بھر کی خواتین پہننا کافی پسند کرتی ہیں,تاہم اسے ہندوستانی خواتین کا قومی لباس بھی مانا جاتا ہے، مگر ساتھ ہی یہ لباس پورے جنوبی ایشیائی ممالک میں مقبول ہے۔

اگر پاکستانی اداکاراؤں کی ہی بات کی جائے تو انہیں بھی ساڑھی پہننے کا بےحد شوق ہے، اور یہ سب اس خوبصورت لباس میں کسی سے کم نظر نہیں آتیں۔

ساڑھی پہننا کوئی آسان کام نہیں، یہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ اسے سنبھالنا بھی کافی مشکل سمجھا جاتا ہے۔

لیکن ہماری اداکارائیں ان ساڑھیوں میں نہ صرف خوبصورت نظر آتی ہیں بلکہ اسے بہت بخوبی سنبھالتی بھی ہیں۔

یہاں پاکستان کی چند کامیاب اداکاراؤں کی وہ تصاویر دی جا رہی ہیں، جن میں وہ ساڑھی میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات طویل عرصے سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں، ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں شائقین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا تھا۔

وہ ویسے تو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو نہیں، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ساڑھی میں یہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

اور کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اس انداز میں بہت دلکش نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان

اس بات سے تو کوئی اختلاف نہیں کرسکتا کہ ماہرہ خان صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ وہ ایک شاندار اداکارہ بھی ہیں۔

ماہرہ خان جیسے جیسے اپنے کیریئر میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں،ان کا اسٹائل بھی بہتر ہوتا جارہا ہے۔

I love you , I'm keeping it! ;) @jamshadys

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

وہ سوشل میڈیا پر اپنے انداز کی تصاویر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ان کی ساڑھی میں لی گئی ان تصاویر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

💫

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

عروہ حسین

اگر عروہ حسین کے انسٹاگرام پر نظر ڈالی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اداکارہ کو ساڑھی پہننا بےحد پسند ہے، اور صرف پسند ہی نہیں بلکہ وہ ساڑھی کے پہننے کے انداز میں نہایت خوبصورت بھی نظر آتی ہیں۔

🌼💛☀️⭐️✨⚡️🦋💎🌟 @blocked_textiles @mavikayanistylist @aleybhaidani #PunjabNahiJaungi

A post shared by URWA Tul Wusqua HOCANE (@urwatistic) on

وہ جس انداز سے ساڑھی سنبھالتی ہیں، یہ بھی سب کے بس کی بات نہیں۔

عروہ نے اپنے کامیاب ڈرامے ’اڈاری‘ کے ایک ایونٹ پر بھی ساڑھی پہننے کا ہی انتخاب کیا تھا، اور ان کے اس لُک کو نہایت پسند بھی کیا گیا۔

Sparkled all day in @nomiansari at the #Udaari Pressmeet ! #UdaariGirl 😌✨💃🏻

A post shared by URWA Tul Wusqua HOCANE (@urwatistic) on

ماورا حسین

Bye you!!!! Not. @khadijagulzar Love you!!! X #BFF p.s @farazmanan you create magic ✨✨ & @samreenvance 💥

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

اپنی بہن عروہ حسین کے برعکس ماورا حسین ساڑھی میں بہت کم ہی نظر آتی ہیں، لیکن جب وہ اس لباس کو پہننے کا انتخاب کرتی ہیں، یقیناً سب سے الگ اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔

ماورا حسین نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی شاندار اداکاری سے سب کا دل جیتا، اور ان کے اسٹائل پر نظر ڈالی جائے تو وہ اس زمرے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

سونیا حسین

اگر ساڑھی کی بات کی جارہی ہے تو سونیا حسین کا نام یہاں ضرور لیا جائے گا، انہوں نے رواں سال ہم اسٹائل ایوارڈز میں سیاہ اور سفید رنگ کی منفرد اور دلچسپ ساڑھی میں جلوہ گر ہوکر سب کی نظریں اپنی جانب مرکوز کرلی تھیں۔

#SonyaHussain is a vision at #QHSA17 🔥🔥🔥

A post shared by _instantlollywood_ (@_instantlollywood_) on

سونیا حسین کے اسٹائل کی تعریف ویسے بھی آج کل کافی زیادہ کی جارہی ہیں، کیوں کہ ان کے خوبصورت انداز نے انہیں پاکستان کی فیشن آئکن بنادیا ہے۔

عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان کی شادی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں ہوئی، جس کے بعد سے وہ اسکرین پر بہت کم ہی نظر آئیں۔

لیکن اس کے باوجود ان کے اسٹائلش انداز سے مداحوں کی نظریں کبھی نہیں ہٹیں۔

Shooting the last scene of Shehrnaz. #hardwork #lovemywork

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو تو نہیں لیکن ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالیں تو کئی ایسی تصاویر سامنے آجائیں گی جنہیں لائیک کرنے پر آپ مجبور ہوجائیں گے۔

عائزہ کا شمار بھی ہم ان ہی اداکاراؤں میں کریں گے جو ساڑھی جیسے مشکل لباس میں نہایت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

صبا قمر

صبا قمر کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بلکہ بولی وڈ میں بھی خوب نام کمایا۔

صبا طویل عرصے سے پاکستانی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں، اور اگر اسٹائل کی بات کی جائے تو وہ اس میں بھی کسی اداکارہ سے پیچھے نہیں۔

Main Sitara Season 2

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

ساڑھی پہننا انہیں یقیناً کافی پسند ہے، اس لیے وہ اپنے بہت سے پروجیکٹس میں ساڑھی پہننے کا انتخاب بھی کرچکی ہیں۔

اس کے علاوہ انہیں منفرد انداز سے ساڑھی سنبھالنے کا ہنر بھی خوب آتا ہے۔

Maat sisters 👭

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

حمیمہ ملک

اگر حمیمہ ملک کی انسٹاگرام پر شیئر کی اس تصویر کو ہی دیکھ لیں، تو بھی یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہماری اداکارائیں ساڑھی جیسا مشکل لباس صرف مختلف ایونٹس میں ہی نہیں بلکہ اپنی شوٹنگ کے دوران بھی باآسانی پہن لیتی ہیں۔

اور حمیمہ اس ساڑھی میں صرف سادگی پسند ہی نہیں بلکہ نہایت خوبصورت بھی نظر آرہی ہیں۔

صنم سعید

Sari ki fall se... #cream #bestgoto

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody) on

اداکارہ صنم سعید اپنے کیریئر میں کئی ایسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جو ہٹ تو ثابت ہوئے ہی،مگر ساتھ ہی ان میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔

صنم سعید کی شخصیت ویسے بھی بہت متاثر کن نظر آتی ہے، اور وہ اپنے فیشن میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

#chunarichunari 💥🦋

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody) on

وہ ساڑھی میں بےحد خوبصورت نظر آتی اور انہیں اسے سنبھالنا بھی خوب آتا ہے۔


یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستانی اداکارائیں فیشن کے معاملے میں اور ساڑھی میں خوبصورت نظر آنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں